شمال مشرق دہلی می ہوئے فسادات کے دوران شدید زخمی ہوئے شاہدرہ کے ڈی سی پی امت شرما اب صحت یاب ہو گئے ہیں۔
امت شرما نے پیر روز ایک بار پھر ڈی سی پی شاہدرہ کا چارج سنبھال لیا ہے۔ ڈی سی پی امت شرما کی غیر موجودگی میں، یہ عہدہ ڈی سی پی ڈی کے گپتا نے سنبھالا تھا، لیکن اب ان کی مکمل صحت یابی کے بعد امت شرما اپنی اہلیہ کے ساتھ ڈی سی پی شاہدرہ میں واقع اپنے دفتر پہنچے، جہاں عملے نے پھولوں سے ان کا استقبال کیا۔
اس دوران ڈی سی پی امت شرما نے کہا کہ وہ اب بالکل ٹھیک ہیں اور آج سے ایک بار پھر ملکی خدمت میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ انھوں نے چارج سنبھالنے کے علاوہ شاہدرہ میں سماجی دوری سے لیکر ہر اہم کام کو کرنے پر زور دیا۔
واضح رہے کہ شمال مشرقی دہلی میں فسادات کے دوران ڈی سی پی امت شرما اور اے سی پی انوج شرما پتھرائو کے دوران بری طرح زخمی ہوگئے تھے۔
ان کا کافی وقت تک مشرقی دہلی کے نجی اسپتال میں علاج جاری تھا۔ اب وہ مکمل طور پر صحت یاب ہونے کے کے بعد انہوں نے پھر سے شاہدرہ میں ڈی سی پی کا چارج سنبھالا ہے۔