اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلازمہ تھریپی کے لیے ڈی سی جی آئی کی منظوری - ڈی سی جی آئی نے منظوری دیدی

مہلک وبا کوروناوائرس کے علاج کے لیے پلازمہ تھریپی کے طریقہ کار پر تحقیق شروع کرنے کی ڈی سی جی آئی نے منظوری دیدی ہے۔

مہلک وبا کوروناوائرس کے علاج کے لیے پلازمہ تھریپی کے طریقہ کار پر تحقیق شروع کرنے کی ڈی سی جی آئی نے منظوری دیدی ہے
مہلک وبا کوروناوائرس کے علاج کے لیے پلازمہ تھریپی کے طریقہ کار پر تحقیق شروع کرنے کی ڈی سی جی آئی نے منظوری دیدی ہے

By

Published : May 1, 2020, 10:18 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی سے منسلک ریاست اترپردیش کے سرحدی اور صنعتی شہر گریٹرنوئیڈا میں سٹیٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (جے آئی ایم ایس) میں کوروناوائرس کے علاج کے لیے پلازمہ تھریپی کے طریقہ کار پر تحقیق شروع کرنے کے لیے ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا (ڈی سی جی آئی) نے اجازت دیدی ہے۔

واضح رہے کہ اب یہ انسٹی ٹیوٹ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی منظوری کے منتظر ہے، اس کے بعد باضابطہ طور پر پلازمہ تھریپی کے طریقہ کار پر تحقیق شروع ہوجاائے گی۔

مہلک وبا کوروناوائرس کے علاج کے لیے پلازمہ تھریپی کے طریقہ کار پر تحقیق شروع کرنے کی ڈی سی جی آئی نے منظوری دیدی ہے

خیال رہے کہ پلازمہ تھریپی کا استعمال کوروناوائرس سے صحتیاب ہوچکے افراد میں موجود پلازمہ سے دیگر سنگین انفیکشن کے علاج کے لیے کیا جاتا ہے۔

دہلی، مہاراشٹر اور لکھنؤ میں ڈاکٹر بھی اس پر تحقیق کررہے ہیں، جیمز بھی اس طریقہ کار پر تحقیق اور علاج کرنا چاہتے ہیں۔

ڈی سی جی آئی کی ٹیم نے انسٹی ٹیوٹ کی لیباریٹری کا معائنہ بھی کیا ہے، یہ ضروری ہے کہ یہاں جو مریض ٹھیک ہوگئے ہیں ان سے فارم بھر کر رضاکارانہ طور پر خون کا عطیہ کرنے کو کہا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details