چنڈی گڑھ:دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کل کہا تھا کہ ملک کی بگڑتی ہوئی معیشت کو بہتر بنانے اور ملک کی خوشحالی کے لئے دیوتاؤں کا آشیرواد حاصل کرنے کے لئے کرنسی نوٹوں پر گنیش-لکشمی کی تصویریں چھاپی جانی چاہییں۔ Davinder Singh Accusing Delhi CM Arvind Kejriwal
کیجریوال نے آئین کی توہین کی ہے مسٹر سنگھ نے کہا کہ یہ بیان دے کر مسٹر کیجریوال نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے، جب کہ وہ خود ایک آئینی عہدہ پر فائز ہیں۔ وہ بالواسطہ طور پر ایک سیکولر ملک پر ہندو شاونزم مسلط کرنا چاہتا ہیں جو ملک کے سیکولر اقدار اور آئین کے بنیادی اصولوں کی ناقابل معافی توہین ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ مسٹر کیجریوال کو گرفتار کیا جائے اور ان کے خلاف آئین کی سیکولر روح کی توہین کا معاملہ درج کیا جانا چاہئے۔
سابق ڈپٹی اسپیکر نے یہ بھی کہا کہ اگر مسٹر کیجریوال واقعی اس تجویز پر سنجیدہ ہیں تو ملک کی خوشحالی کے لئے وہ خود سب سے پہلے اپنے گالوں اور ماتھے پر دیوی دیوتاؤں کے ٹیٹو لگائیں اور اپنے ایم ایل اے ،ممبران اسمبلی اور اراکین سے بھی ایسا کروائیں۔ ۔ورنہ ایسی تجاویز دینا بند کریں۔
یہ بھی پڑھیں:Nine Years in Jail Without Charges نوجوان نو سال سے جیل میں، دہلی ہائی کورٹ کا سخت ردعمل
دریں اثنا کانگریس کے لیڈر اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف پرتاپ سنگھ باجوہ نے کل ٹوئٹ کرکے الزام لگایا تھا کہ مسٹر کیجریوال کے چہرے سے نقاب اتر چکا ہے اور سچ سامنے آگیا ہے۔ اب دکھاوے کے لیے بھی مکھوٹے کی ضرورت نہیں رہی۔ مسٹر کیجریوال اپنا اصلی رنگ دکھا رہے ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سامنے خود کو ایک وفادار ہندو ثابت کرنے کی کوشش میں مسٹر کیجریوال واقعی ملک کے سماجی اور سیکولر ڈھانچے کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اسے شرمناک اور بدقسمتی قرار دیتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے کہ دیکھیں پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت سنگھ مان اس پر کیا کہتے ہیں۔ Davinder Singh Accusing Delhi CM Arvind Kejriwal