اردو

urdu

ETV Bharat / state

کپمنیوں کے لیے کارپوریٹ ٹیکس میں کمی کا اعلان

معیشت کی سست رفتاری کو تیز رفتار دینے کرنےکے لئے حکومت نے گھریلو کمپنیوں اورنئی گھریلو مینوفیکچرنگ کمپنیوں کے لئے کمپنی ٹیکس کی شرحوں میں بڑی تخفیف کا اعلان کیا ہے۔

کپمنیوں کے لیے کارپوریٹ ٹیکس میں کمی کا اعلان

By

Published : Sep 20, 2019, 1:03 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 7:52 AM IST


اقتصادی بحران پر مخالفت کا سامانا کر رہی مرکزی حکومت نے کمپنیوں کے لیے بڑا اعلان کیا ہے۔گڈس اینڈ سروس ٹیکس ( جی ایس ٹی) کونسل کی میٹنگ سے قبل وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کمپنیوں کے لیے کارپوریٹ ٹیکس میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ جی ایس ٹی کاؤنسل کی میٹنگ سے پہلے وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ ہم آج گھریلو کمپنیوں اور نئی اور نئی گھریلو منیوفیکچرنگ کمپنیوں کے لیے کارپوریٹ ٹیکس کی شرح کو کم کرنے کی تجویز پیش کرتے ہیں ۔

اس نئے اعلان کے مطابق کمپنوں کے لیے نیا کارپوریٹ ٹیکس شرح 25.17 فیصد طیے ہوا ہے۔ اس کے علاوہ کمپنوں کو کوئی اور ٹیکس نہیں دینا ہوگا۔ نرملا سیتارمن نے ایک نیا آرڈیننس لاکر گھریلو کمپنیوں اور نئی مقامی منیوفیکچرنگ کمپنیوں کے لیے کارپوریٹ ٹیکس کم کرنے کا تجویش پیش کیا ہے۔

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ اگر کوئی گھریلو کمپنی کوئی مراعات یافتہ فائدہ نہیں لے تو اس کے پاس 22 فیصد کی شرح سے انکم ٹیکس ادا کرنے کا آپش ہوگا۔ نرملا سیتارمن نے کہا کہ جو کمپنیاں 22 فیصد کی شرح سے انکم ٹیکس ادا کرنے کا آپشن چن رہے ہیں انہیں کم از کم آپشنل ٹیکس ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 7:52 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details