اردو

urdu

ETV Bharat / state

آئی جی آئی ایئرپورٹ پر لاکھوں کا سونا ضبط - Dehli crime news

اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل تین پر کسٹم ڈپارٹمنٹ نے ایک مسافر کے پاس سے 558 گرام سونا ضبط کیا ہے۔

آئی جی آئی ایئرپورٹ پر لاکھوں کا سونا ضبط

By

Published : Nov 2, 2019, 10:49 AM IST

Updated : Nov 2, 2019, 7:31 PM IST

کسٹم ڈپارٹمنٹ نے آئی جی آئی ایئرپورٹ پر دبئی سے آئے ہوئے ایک مسافر کے پاس سے 558 گرام سونا برآمد کیا ہے جس کی قیمت تقریبا نو لاکھ 82 سے زائد ہے۔

کسٹم ڈپارٹمنٹ کے جوائنٹ کمشنر نیرنجن سی سی نے بتایا کہ دبئی سے دہلی آئے مسافر نے جب گرین چینل کراس کیا تو کسٹم افسروں کو اس پر شک ہوا، جس کے بعد کسٹم افسروں نے اس کی تلاشی لی۔

تلاشی کے دوران اس کی پگڑی سے براؤن پیسٹ کے دو پیکٹ ملے، جس میں سے 588 گرام سونے کا کٹ پیس برآمد ہوا۔

کسٹم افسروں نے اسے سیکشن 104 کے تحت گرفتار کرلیا ہے، جب کہ برآمد ہوئے سونے کو سیکشن 110 کے تحت ضبط کرلیا گیا۔

Last Updated : Nov 2, 2019, 7:31 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details