منجیت سنگھ جی کے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ہے گزشتہ دو دنوں سے دہلی میں کو دہشت کا ننگا ناچ کیا جارہا ہے اور یہ ننگا ناچ وہ لوگ کرتے ہیں جو موت کے سوداگر ہوتے ہیں یہ موت کے سوداگروں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا موت کے سوداگروں نے سنہ11947، 1984 اور بابری مسجد کو شہید کرنے کے بعد بھی ایسا ہی موت کا کھیل کھیلا تھا اور یہ ہر طرف موجود ہوتے ہیں یہ لوگ خود تو تشدد کرکے چلے جاتے ہیں اور معصوم لوگوں کو زندگی بھر اس کا درد برداشت کرنا پڑتا ہے۔
دہلی فسادات: سکھ رہنما کی امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل - Manjit Singh GK has appealed to the people of Delhi to maintain peace.
دہلی سکھ گروارہ انتظامی کمیٹی کے سابق صدر اور جاگو پارٹی کے موجودہ صدر منجیت سنگھ جی کے نے دہلی کے لوگوں سے امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔
![دہلی فسادات: سکھ رہنما کی امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل سکھ رہنما کی امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-6206379-569-6206379-1582694963897.jpg)
سکھ رہنما کی امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل
سکھ رہنما کی امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل
انھوں نے کہا ہے آج دہلی میں چند عناصر آپسی بھائی چارے کو بگاڑنے میں لگے ہیں لیکن تاریخ گواہ ہے کہ اس سے کبھی کسی کا بھلا نہیں ہوگا۔
انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جو لوگ کسی بھی طرح کے تشدد میں شامل ہیں ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔
Last Updated : Mar 2, 2020, 3:02 PM IST