اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی: لاک ڈاؤن کا اعلان ہوتے ہی شراب کی دکانوں پر لوگوں کا ہجوم

دہلی میں آج رات 10 بجے سے 26 اپریل تک لاک ڈائون لگانے کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران صرف ضروری خدمات جاری رہیں گی۔ لاک ڈاؤن کا اعلان ہوتے ہی بڑی تعداد میں لوگ شراب خریدنے کے لیے شراب کی دکانوں پر پہنچ رہے ہیں۔

crowd-gathered-at-liquor-shops-after-announcement-of-lockdown-in-delhi
لاک ڈائون کا اعلان ہوتے ہی شراب دکانوں پر لوگوں کی جم غفیر

By

Published : Apr 19, 2021, 4:08 PM IST

Updated : Apr 19, 2021, 4:23 PM IST

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے دارالحکومت دہلی میں لاک ڈائون کے اعلان ہوتے ہی شراب کی دکانوں پر لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔

لاک ڈائون کا اعلان ہوتے ہی شراب دکانوں پر لوگوں کی جم غفیر

بھاری تعداد میں لوگ شراب خریدنے کے لیے شراب کی دکان پر پہنچ رہے ہیں۔ اس دوران لوگ سوشل ڈیسٹنسنگ کی ڈھجیان اڑاتے نظر آرہے ہیں۔ حالانکہ دہلی پولیس کے جوان بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لیے شراب ٹھیکے پر پہنچ رہے ہیں، لیکن بھیڑ کنٹرول سے باہر نظر آرہی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا کے بڑھتے معاملوں کو دیکھتے ہوئے وزیراعلی ارویند کیجریوال نے دہلی میں آج رات 10 بجے سے 26 اپریل تک لاک ڈاؤن لگانے کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران صرف ضروری خدمات کھلی رہیں گی۔ لاک ڈاؤن کا اعلان ہوتے ہی بڑی تعداد میں لوگ شراب خریدنے کے لیے شراب کی دکانوں پر پہنچ رہے ہیں۔ اس کی وجہ سے غازی پور علاقے سمیت دیگر جگہوں پر شراب کی دکانوں کے سامنے لوگوں کی لمبی قطار نظر آرہی ہے۔

Last Updated : Apr 19, 2021, 4:23 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details