اردو

urdu

ETV Bharat / state

پرینکا کی یوگی حکومت پر نکتہ چینی - یوگی حکومت پر الزام عائد

کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ یوگی حکومت کی لاپروائی سے تمام تقرریاں کورٹ میں پھنسیں رہ گئی۔

کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ یوگی حکومت کی لاپروائی سے تمام تقرریاں کورٹ میں پھنسیں رہ گئی
کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ یوگی حکومت کی لاپروائی سے تمام تقرریاں کورٹ میں پھنسیں رہ گئی

By

Published : Jun 3, 2020, 11:05 PM IST

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اترپردیش کی یوگی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ یوگی حکومت کی لاپرواہی کی وجہ سے تمام تقرریاں معلق ہیں جو نوجوانوں کے ساتھ ناانصافی ہے۔

پرینکا گاندھی نے 69000 اسسٹنٹ ٹیچر تقرری عمل میں الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنئو بینچ کے ذریعہ روک کے حکم کے بعد کہا کہ 'ایک مرتبہ پھر سے اترپردیش (یوپی) کے نوجوانوں کے خوابوں پر گرہن لگ گیا، کیوں کہ یوپی حکومت کی بد انتظامی کے سبب تمام تقرریاں کورٹ میں پھر سے اٹکی ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ 'پیپر لیک، کٹ آف تنازعہ، فرضی تشخیص اور غلط جوابی کلید، یوپی سرکار کی انتظام کی ان ساری کمیوں کے چلتے 69000 ٹیچر تقرری کا معاملہ رکا ہوا ہے، جس کی وجہ حکومت کی لاپرواہی کی سب سے زیادہ مار نوجوانوں پر پڑرہی ہے'۔

کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ یوگی حکومت کی لاپروائی سے تمام تقرریاں کورٹ میں پھنسیں رہ گئی

واضح رہے کہ عدالت کونسل سکولز میں ہونے والی 69000 اسسٹنٹ اساتذہ کی تقرریوں کی آج سے چھ جون تک چلنے والی کاؤنسلنگ پر پابندی عائد کردی ہے، تاہم کیس کی اگلی سماعت 12 جولائی کو ہوگی۔

دراصل درخواست گزاروں نے اساتذہ بھرتی کے لیے منعقد تحریری امتحان میں 13سوالوں پر اعتراض کیا تھا۔

ان کو کہنا تھا کہ ان سوالوں کے جواب این سی ای آرٹی کی کتابوں میں کچھ اور ہی ہیں، جبکہ بیسک ایجوکیشن محکمے کے ذریعہ کی گئی آنسر سیٹ میں جواب کچھ اور ہیں، جس پر ہائی کورٹ نے یکم جون کو سماعت کرتے ہوئے اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

بدھ کو جج آلوک ماتھر کی بینچ نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ امیدوار، متنازعہ سوالوں پر اپنے اعتراضات ایک ہفتہ کے اندر ریاستی حکومت کو بھیجیں، جسے حکومت یوجی سی کو بھیجے گی۔

عدالت کے اس فیصلے سے منتخب امیدواروں کو دھچکا لگا ہے، جبکہ بدھ سے ریاست کے اضلاع میں کاؤنسلنگ شروع ہوگئی تھی اور تین سے چھ جون تک جوائننگ لیٹر بھی جاری کیے جانے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details