جموں:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع جموں کے بھٹنڈی علاقے میں ڈی وائی ایس پی کے نابالغ بیٹے کو گاڑی سے ایک شخص کو کچلنے اور مارنے کے پاداش میں پولیس نے گرفتار کر لیا۔دراصل بھٹنڈی جموں میں دو روز قبل الیاس کاظمی نامی ایک شخص کو تھار گاڈی زیر نمبر jk02DF 5253 جو کہ ایک نابالغ لڑکا چلا رہا تھا۔اس نے گاڑی کی کھڑکی کے ساتھ ہاتھ باندھ کرکے اس شخص کو گھسیٹا اور کچل کر فرار ہو گیا۔ یہ واقعہ جموں کے مضافات میں، بٹنڈی علاقے میں پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق الیاس کاظمی اپنی اسکوٹی پر سڑک سے گزر رہے تھا کہ اچانک پولیس اہلکار کے بیٹے اپنی گاڑی سے اسے ٹکر مار دی۔ اس واقعے کے بعد اسکوٹی پر سوار شخص نے پولیس اہلکار کے بیٹٖے کو گاڑی روکنے کے لئے کہا لیکن وہ نہیں مانا۔نوجوان نے اپنی گاڑی کی رفتار تیز کر دی، کاظمی کو زبردستی اپنے ساتھ گھسیٹ لیا۔ افسوسناک طور پر اس لاپرواہی کے نتیجے میں الیاس کاظمی کو شدید چوٹیں آئیں، جو اب انتہائی نگہداشت کے یونٹ (ICU) میں داخل ہے۔