دہلی پولیس کی کرائم برانچ جلد ہی شمال مشرقی دہلی فسادات کے دوران ہلاک ہونے والے انکت شرما کیس میں چارج شیٹ داخل کرنے جارہی ہے۔
کرائم برانچ سے وابستہ ذرائع نے بتایا کہ چارج شیٹ تیار کرلی گئی ہے اور بہت جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ 'انکت شرما قتل کیس کے تمام ملزمان کو پہلے ہی گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان سے تفتیش کے دوران کرائم برانچ کو اس بات کے پختہ ثبوت ملے ہیں کہ انکیت شرما قتل کیس میں ان کا کردار ہے۔ اس کو مدنظر رکھتے ہوئے چارج شیٹ تیار کرلی گئی ہے اور بہت جلد ہی چارج شیٹ عدالت میں پیش کردی جائے گی۔