اردو

urdu

ETV Bharat / state

انسانیت کی بنیاد پر ایک سماج کی تشکیل ممکن: عارف محمد خان - روزنامہ میرا وطن کے ایڈیٹر ارشد فریدی

اردو صحافت کے لیے روزنامہ میرا وطن کے ایڈیٹر ارشد فریدی، عارف محمد خان گورنر کیرل کے ہاتھوں شیمہ رضوی ایوارڈ سے نوازے گئے۔ یہ ایوارڈ محمود آباد، سیتاپور میں مولانا آزاد انسٹی ٹیوٹ آف ہومینٹیز سائنس اینڈ ٹکنالوجی، یوپی اردو اکادمی اور فخر الدین علی احمدمیموریل کمیٹی کے اشتراک سے منعقد کئے جانے والے ایک دو روزہ بین الاقوامی اردو کانفرنس میں دیا گیاہے۔

Creating a society based on humanity is possible: Arif Muhammad Khan
انسانیت کی بنیاد پر ایک سماج کی تشکیل ممکن: عارف محمد خان

By

Published : Mar 9, 2021, 10:40 PM IST

اس کانفرنس میں مختلف شعبوں میں کارہانے نمایاں انجام دینے والی شخصیات کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔ غور طلب ہے کہ اس دو روزہ بین الاقوامی اردو کانفرنس کے افتتاحی پروگرام کا آغاز قومی گیت سے ہوا۔ کانفرنس کی افتتاحی تقریر کرتے ہوئے کیر ل کے گورنر عارف محمد خان نے کہا کہ اردو کانفرنس کو قومی یکجہتی کانفرنس ہونا چاہئے، کیونکہ زبان، مذہب اور عقیدہ کے بنیاد پر سماج ایک نہیں ہو سکتا ہے، بلکہ انسانیت کی بنیاد پر ایک سماج تشکیل کی ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم ہندوستان کی قدیم تاریخ کا جائزہ لیں تو اندازہ ہوتا ہے کہ ہماری شناخت ہماری تہذیب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی ہندوستانی تہذیب و ثقافت کو برقرار رکھ کر ملک کی ترقی میں پیش پیش رہنا ہے اور قومی ایکتا کے تحت سب کو ایک ساتھ لے کر چلنا ہے۔

سابق وزیر ڈاکٹر عما ر رضوی نے گورنر کیرل عارف محمد خان کا گل پوشی کرکے خیر مقدم کیا۔ اس دوران عمار رضوی نے کہا کہ بین الاقوامی اردو کانفرنس کے ذریعہ نہ صرف زبان کا پیغام جاتا ہے، بلکہ محبت۔ پیار اور بھائی چارے کا بھی پیغام جاتا ہے۔ پروگرام کی صدارت پروفیسر سید وسیم اختر چانسلر انٹیگرل یونیورسٹی لکھنؤ نے کی۔ اس کانفرنس میں مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو اعزاز سے بھی نوازا گیا۔

اس موقع پر روزنامہ میرا وطن،دہلی کے ایڈ یٹر ارشد فریدی کو صحافتی خدمات کے لئے کیرل کے گورنر عارف محمد خان کے ہاتھوں اعزازسے نوازا گیا۔ ارشد فریدی کا صحافتی سفر تین دہائیوں سے زیادہ عرصہ پر محیط ہے۔اس دوران انہوں کئی بڑے صحافتی اداروں دینک جاگرن، راشٹریہ سہار ااور امر اجالا وغیرہ میں اپنی خدمات انجام دیں۔

2003میں انہیں دہلی اسمبلی میں عمدہ رپورٹنگ کے لئے اس وقت کی وزیر اعلیٰ شیلا دکشت کے ہاتھوں بیسٹ جرنلسٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ابھی حالیہ دنوں میں ارشد فرید ی کو حکومت ایران کی جانب سے فارسی کے فروغ کے لئے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ اس سے قبل انھیں لکھنؤ اور دیگر مقامات پر بھی میدان صحافت میں گراں قدر خدمات کے لئے اعزاز سے نوازا جا چکا ہے۔ اس بین الاقوامی کانفرنس میں پروفیسر شارب رودلوی،سعید نقوی اور پروفیسر عباس رضا نیر، صحافی اکھلیش واجپئی، ابراہیم علوی، شیام جی جیسی شخصیات کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details