نئی دہلی: ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریننگ (ڈی جی ٹی) نے کہا کہ اگست میں منعقدہ دستکاروں کی تربیتی اسکیم (سی ٹی ایس) کے لیے آل انڈیا ٹریڈ ٹیسٹ (اے آئی ٹی ٹی) 2022 کے نتائج کا اعلان بدھ کو کیا جائے گا۔ اسکل ڈیولپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ (ایم ایس ڈی ای) کی وزارت کے زیراہتمام حکومت کے اہم اسکل انڈیا پروگرام کے تحت ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریننگ (ڈی جی ٹی) ہندوستانی نوجوانوں کو پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنے والی اہم ایجنسی ہے۔ Directorate General of Training
یہ تربیت یافتہ افراد کے اندراج اور تشخیص کے عمل کو ہموار کر رہا ہے جو اب آن لائن ہے۔ اسے آئی آئی ٹی کے ذریعے لاگو کیا جاتا ہے اور ان تربیتی کورسز کی مدت چھ ماہ سے دو سال تک ہوتی ہے۔ نیشنل اسکل کوالیفکیشن فریم ورک (این ایس کیو ایف) کے مطابق، ان کورسز میں انجینئرنگ سے جڑے 82 پیشے، نان انجینئرنگ سے متعلق 63 اور معذور افراد (پی ڈبلیو ڈی) کے لئے پانچ کورسز سمیت 150 پیشوں سے جڑے کورسزہیں۔