سیتا رام یچوری نے اپںے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ 'یہ بھارتی پارلیمنٹ اور اس کی خود مختاری کی توہین ہے۔ بھارتی ارکین پارلیمان اور سیاسی قیادت کو دورہ کشمیر کی آزادی نہیں دی جارہی ہے جو وادی میں لوگ ہیں انہیں بھی اپنے گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے جبکہ یوروپی اراکین پارلیمان کو کشمیر کا دورہ کرنے کے لیے سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔'
سی پی آئی (ایم) کے پولٹ بیورو نے یوروپی وفد کے دورہ کشمیر پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ 'سی پی آئی (ایم) پولٹ بیورو یوروپی اراکین پارلیمان کے وفد کے دورہ کشمیر پر مودی حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ یہ بھارتی پارلیمنٹ اور اس کی خود مختاری کی توہین ہے۔ بھارتی ارکین پارلیمان اور سیاسی قیادت کو دورہ کشمیر کی آزادی نہیں دی جارہی ہے جو وادی میں لوگ ہیں انہیں بھی اپنے گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے جبکہ یوروپی اراکین پارلیمان کو کشمیر کا دورہ کرنے کے لیے سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔'
بیان کے مطابق یہ دعوی کیا جارہا ہے کہ 'یہ یوروپی وفد کا نجی دورہ ہے۔ اس وفد نے وزیراعظم نریندر مودی اور قومی سلامتی مشیر سے ملاقات کی۔'