اردو

urdu

ETV Bharat / state

کووین ہیکنگ کی خبریں فرضی: مرکز - ٹیکوں کے تمام ڈیٹا کو محفوظ

مرکز نے جمعرات کو کووین ہیکنگ کے بارے میں میڈیا رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ اطلاعات فرضی ہیں۔

کوین ہیکنگ کی خبریں فرضی: مرکز
کوین ہیکنگ کی خبریں فرضی: مرکز

By

Published : Jun 11, 2021, 11:00 AM IST

نئی دہلی: مرکز نے جمعرات کے روز کووین ہیکنگ کے بارے میں میڈیا رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ اطلاعات فرضی دکھائی دیتی ہیں۔

ان اطلاعات کے بعد مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ پورٹل حفاظتی ڈیجیٹل ماحول میں ٹیکوں کے تمام ڈیٹا کو محفوظ کرتا ہے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وزارت اور (ای جی وی ایس سی) الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی 'کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس' ٹیم سے اس معاملے کی تحقیقات کروا رہی ہے۔

کووین کے سربراہ ڈاکٹر آر ایس شرما نے واضح کیا ہے کہ کووین کو ہیک کیے جانے کو لے کر سوشل میڈیا پر شیئر کی جارہی خبروں کی طرف حکومت کی توجہ مبذول کرائی گئی ہے اور جس ڈیٹا کے لیک ہونے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔ وہ کووین کا نہیں تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details