مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر منسکھ منڈاویہ نے پیر کو کہا کہ 16 مارچ سے 12 سال سے 14 سال کی عمر کے بچوں کی کووڈ ٹیکہ کاری شروع ہو رہی ہے۔ اس کے ساتھ اب 60 سال سے زیادہ عمر کا ہر فرد کووڈ کی تیسری ویکسین یا اضافی ویکسین لے سکے گا۔ اس زمرے میں سنگین بیماری میں مبتلا ہونے کی شرط کو ختم کر دیا گیا ہے۔ Covid Vaccination For Children
انہوں نے کہا کہ بچے محفوظ ہیں اور ملک محفوظ ہے۔ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ 16 مارچ سے 12 سے 13 اور 13 سے 14 سال کے بچوں کی کووڈ ٹیکہ کاری Children In 12-14 Years Group شروع ہو رہی ہے۔ نیز، 60 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد اب احتیاطی خوراک حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ میں بچوں کے اہل خانہ اور 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں سے ویکسین لگوانے کی درخواست کرتا ہوں۔ Covid Vaccination For Children
وزارت نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت نے سائنسدانوں سے تفصیلی مشاورت کے بعد 16 مارچ سے 12 سے 14 سال کی عمر کے بچوں کے لیے کووٹیکہ کاری متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بچوں کو کووڈ ویکسین ''کوربیویکس'' دی جائے گی۔ اسے حیدرآباد کی بھارتی کمپنی بائیولوجیکل ای لمیٹڈ نے تیار کیا ہے۔ Covid Vaccination For Children