قومی دارالحکومت دہلی سے متصل گوتم بودھ نگر میں کورونا انفیکشن کی روک تھام کے لئے ضلع کے دیہی علاقوں میں کووڈ ٹیسٹنگ مہم چلائی جا رہی ہے۔ کیمپ لگا کر لوگوں کی ٹیسٹنگ کی جارہی ہے۔
نوئیڈا کے دیہی علاقوں میں کووڈ-19 ٹیسٹنگ مہم - گوتم بودھ نگر میں کورونا انفیکشن کی روک تھام
ڈپٹی کلکٹر پرسون دیویدی نے بتایا کہ ٹیسٹنگ پروگرام کے تحت جھپا، علاول پور، ناگلہ بنجارا، سبوٹا، جعفرآباد اور ڈنڈھیرہ میں مجموعی طور پر 148 اینٹیجن ٹیسٹ اور 141 آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کیے گئے جس میں کوئی شخص مثبت نہیں پایا گیا۔
اسی سلسلے میں ڈپٹی کلکٹر پرسون دیویدی کی سربراہی میں تحصیل جیور کے 5 گاؤں میں کووڈ ٹیسٹنگ مہم چلائی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ٹیسٹنگ پروگرام کے تحت جھپا، علاول پور، ناگلہ بنجارا، سبوٹا، جعفرآباد اور ڈنڈھیرہ میں مجموعی طور پر 148 اینٹیجن ٹیسٹ اور 141 آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کئے گئے۔ جس میں کوئی شخص مثبت نہیں پایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس عرصے کے دوران آر آر ٹی ٹیم نے 148 افراد میں میڈیسن کٹس بھی تقسیم کیے گئے۔ جانچ ٹیم اسی طرح دیہی علاقوں میں ٹیسٹنگ کیمپ کا اہتمام کرے گی تاکہ بڑھتے ہوئے انفیکشن کو روکا جاسکے۔