مختلف ریاستوں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق منگل کی دیر رات تک 59464 نئے مریضوں کی تصدیق ہونے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 6202483 ہوگئی ہے۔ اس عرصے کے دوران مزید 1086 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 96 ہزار سے بڑھ کر 97227 ہوچکی ہے۔
راحت کی بات یہ ہے کہ ملک میں نئے مریضوں کے مقابلہ میں کورونا وائرس سے نجات پانے والے افراد کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس مدت کے دوران مزید 56280 افراد صحت یاب ہوئے ہیں اور شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 51 لاکھ سے بڑھ کر 5154853 ہوگئی ہے۔ فی الحال ملک میں کورونا وائرس کے 9،51،424 مریض زیر نگرانی ہیں۔
مہاراشٹر 260362 مریضوں کے ساتھ ملک میں سرفہرست ہے۔ اس کے بعد کرناٹک میں 10453 نئے مریض سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 5،92،911 ہوگئی ہے۔ اس عرصے کے دوران مزيد 6628 مریضوں کی شفایابی کی وجہ سے صحتیاب ہونے والے لوگوں کی تعداد 476378 ہوگئی ہے۔ اسی مدت میں مزید 136 اموات کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 8777 ہوگئی ہے۔