عالمی وبا کووڈ۔19 سے ملک میں ریکارڈ نئے معاملوں کے ساتھ ہی آج گذشتہ 24 گھنٹوں میں اس سے اب تک ایک دن میں سب سے زیادہ 1172 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔
صحت کی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری کورونا وائرس کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1172 لوگوں کی وائرس کے سبب جانیں گئیں۔ یہ ایک دن میں کورونا سے مرنے والوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
ملک میں ایک دن میں سب سے زیادہ اموات اس سے قبل 8 ستمبر کے اعداد و شمار میں 1133 مریضوں کی وائرس سے موت ہوئی تھی۔ وائرس سے 75062 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
ملک میں کورونا وائرس کا پہلا معاملہ اس برس 30 جنوری کو سامنے آیا تھا اور فی الحال 44 لاکھ 65 ہزار 864 معاملوں کے ساتھ بھارت دنیا میں دوسرے مقا پر آگیا ہے۔ کورونا کے جمعرات کو ریکارڈ 95 ہزار 735 معاملے آئے ہیں۔