مختلف ریاستوں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پیر کی دیر رات تک 49337 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 6122688 ہوگئی ہے۔ اس عرصے کے دوران 565 مزید مریضوں کی موت ہونے سے اموات کی تعداد 96 ہزار کے پار 96141 ہوچکی ہے۔
راحت کی بات یہ ہے کہ ملک میں نئے مریضوں کے مقابلہ میں کورونا وائرس سے نجات پانے والے افراد کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس عرصے کے دوران مزيد 61340 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جس سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 50 لاکھ سے بڑھ کر 5074719 ہوگئی ہے۔
ملک میں کورونا وائرس کے نئے مریضوں کے مقابلے میں صحت یاب افراد کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے زیر علاج مریضوں کی تعداد بھی کم ہو رہی ہے۔ اس عرصے کے دوران مریضوں کی تعداد 11671 کم ہو کر 950969 ہوگئی ہے۔