اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن کے دوران زرعی پیداوار کی حمل و نقل میں نرمی - نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) نے پیر سے قومی شاہراہوں

نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) نے پیر سے قومی شاہراہوں پر حمل و نقل کے لیے زرعی سرگرمیوں اور دیگر ضروری اشیا کی منتقلی دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دی ہے۔

COVID-19 lockdown relaxation: NHAI resumes toll collection on national highways
کوویڈ ۔19 لاک ڈاؤن میں نرمی: این ایچ اے آئی نے قومی شاہراہوں پر ٹول وصولی کا کام دوبارہ شروع کردیا

By

Published : Apr 20, 2020, 1:06 PM IST

لاک ڈاؤن کے باوجود کھادوں کی پیداوار اور کسانوں کی سرگرمیوں کے لیے نقل و حمل کی اجازت دی گئی ہے۔

قومی سطح پر کووڈ-19 لاک ڈاؤن کے سبب نقل و حمل سے متعلق ڈھیر ساری بندشوں کے باوجود محکمہ کھاد کی جانب سے پہل کی گئی ہے۔

گزشتہ 24 مارچ کو ملک بھر میں 21 روزہ لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد این ایچ اے آئی نے تمام قومی شاہراہوں کو بند کردیا تھا۔

مختلف ریاستوں نے کسانوں کی مانگ پوری کرنے کے لئے ملک میں کھادوں کی پیداوار اور سپلائی جاری کیا ہے۔

اس اقدام کے بارے میں ٹویٹ کے ذریعے کیمیاوی کھادوں اور زرعی اشیا کے مرکزی وزیر ڈی وی سدانند گوڑا نے کہا ہے کہ 'ہم اپنے کسانوں کو کھادوں کی دستیابی یقینی بنانے کے تئیں پابند عہد ہیں'۔

  • وزارت کی طرف سے دی گئی چھوٹ یہ ہیں:
  1. منریگا میں کام کرنے والے افراد خاص طور پر آب پاشی اور پانی کے تحفظ کی سرگرمیوں میں شامل مزدور سماجی دوری کو برقرار رکھیں اور ماسک پہنتے ہوئے اپنے فرائض دوبارہ سرانجام دے سکتے ہیں۔
  2. کاشتکاری کی صنعت کھلی رہے گی۔ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو فصل کی خریداری اور مارکیٹنگ کو یقینی بنانا ہوگا۔
  3. جانور پالنے، ماہی گیری کی صنعت اور باغبانی کی صنعت کھلی ہوگی۔
  4. دیہی صنعتوں خصوصا فوڈ پروسیسنگ کی صنعتیں اب کھلی رہیں گی۔
  5. صحت کی خدمات پہلے کی طرح جاری رہیں گی۔
  6. اشیائے ضروریہ کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اس طرح کے اقدامات آنے والے خریف کے موسم میں کسانوں کو خاطرخواہ مقدار میں کھادوں کی دستیابی یقینی بنانے کے لئے کیا گیا ہے۔ کھادوں کی وزارت کے یہ ذریعے کوشش کی گئی ہے۔

کھاد اور زرعی امور سے متعلق مرکزی وزیر ڈی وی سدانند گوڑا نے یہ بھی کہا ہے کہ 'ملک میں کھادوں کا کوئی مسئلہ نہیں ہے اور گھبرانے کی بالکل کوئی ضرورت نہیں ہے'۔

انھوں نے مزید کہا ہے کہ ریاستی حکومتوں کے پاس کھادوں کا خاطرخواہ ذخیرہ ہے۔ گوڑا نے مزید کہا کہ 'ہم ریاستوں کے وزرائے زراعت سے رابطے میں ہیں'۔

حکومت ہند نے ضروری اشیاء قانون کے تحت ملک میں کھاد اور زرعی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کی اجازت دی ہے، تاکہ زراعت کے شعبے پر لاک ڈاؤن کا اثر نہ پڑے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details