اردو

urdu

ETV Bharat / state

ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد دو لاکھ کے قریب

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس وبا کے آٹھ ہزار سے زیادہ کیسز درج کیے جانے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 1.99 لاکھ کے قریب پہنچ گئی اور اس دوران وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 5598 ہو گئی ہے۔

the number of corona virus victims in the country is around 1.99 lac
ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 1.99 لاکھ کے قریب

By

Published : Jun 2, 2020, 11:32 AM IST

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8171 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 198706 ہو گئی۔ اس دوران 204 افراد کی موت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5598 ہو گئی۔ ملک میں اب تک ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 97582 ہو گئی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 1.99 لاکھ کے قریب

مہاراشٹر اس وباء سے ملک میں سب سے زیادہ متاثرہ ریاست ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2358 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 76 افراد کی موت ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی ریاست میں اس وبا سے متاثر ہونے والے افراد کی کل تعداد بڑھ کر 70013 اور اس جان لیوا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2362 ہو گئی ہے۔ اس دوران ریاست میں 779 لوگ شفایاب ہوئے جس سے صحت مند ہونے والوں کی مجموعی تعداد 30108 ہو گئی ہے۔

کوروناوائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں تامل ناڈو دوسرے نمبر پر ہے، جہاں مریضوں کی تعداد 23495 تک پہنچ گئی ہے اور 184 اموات ہوئی ہے جبکہ 13170 لوگوں کو علاج کے بعد مختلف اسپتالوں سے چھٹی دی جا چکی ہے۔کورونا وائرس سے قومی دارالحکومت دہلی کی بھی حالت کافی تشویشناک بنی ہوئی ہے اور ملک میں دہلی میں مریضوں کی تعداد کے معاملے میں تیسرے نمبر پر ہے۔ دہلی میں 20834 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 523 افراد کی جان جا چکی ہے جبکہ 8746 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

كووڈ -19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں ملک کی مغربی ریاست گجرات چوتھے نمبر پر ہے۔ گجرات میں اب تک 17200 افراد اس وبا سے متاثرہوئے ہیں اور 1063 افراد نے جان گنوائی ہے۔ اس کے علاوہ 10780 لوگ اس بیماری پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

راجستھان میں بھی کورونا وائرس کے کیسز تیزی سے پھیل ر ہے ہیں اور یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 8980 ہو گئی ہے اور 198 لوگوں کی موت ہو چکی ہے، جبکہ 6040 لوگ مکمل طور ٹھیک ہوئے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں 8283 لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 358 افراد کی اس وباسے موت ہو چکی ہے جبکہ 5003 شفایاب ہوئے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں اب تک 8075 افراد کورونا وائرس کی زد میں آئے ہیں اور 217 لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ 4843 لوگ اس وبا سے ٹھیک ہوئے ہیں۔ مغربی بنگال میں 5772 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 325 افراد کی موت ہو چکی ہے اور اب تک 2306 لوگ ٹھیک ہوئے ہیں۔ تلنگانہ میں اب تک کورونا وائرس سے 2792 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 88 افراد نے اس وبا کی وجہ سے جان گنوائی ہے۔ اس کے علاوہ یہاں 1491 افراد اب تک اس بیماری سے ٹھیک ہوئے ہیں۔

جنوبی ہندوستان کی دو ریاستوں آندھرا پردیش میں 3783 اور کرناٹک میں 3408 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور ان ریاستوں میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بالترتیب 64 اور 52 ہے۔

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2601 ہو گئی ہے اور 31 اموات ہوئی ہے۔ پنجاب میں 45، بہار میں 24، ہریانہ میں 21، کیرالہ میں 10، اڑیسہ میں سات، اتراکھنڈ میں چھ،ہماچل پردیش اور جھارکھنڈ میں پانچ پانچ، آسام اور چنڈی گڑھ میں چار چار اور چھتیس گڑھ اور میگھالیہ میں اس وبا سے ایک-ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details