اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی: کورونا وائرس کے سبب اموات میں مسلسل اضافہ

ملک کی دیگر ریاستوں کے ساتھ ساتھ دارالحکومت دہلی میں بھی گذشتہ کچھ روز سے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اموات کی تعداد میں بھی تیزی آئی ہے۔

کورونا وائرس کے سبب اموات
کورونا وائرس کے سبب اموات

By

Published : Apr 5, 2021, 2:50 PM IST

کورونا وائرس کے سبب اموات

چین کے شہر ووہان سے دنیا بھر میں پھیلنے والی مہلک وبا کورونا وائرس کو ایک برس سے زیادہ کا وقت گزر چکا ہے لیکن اس کے باوجود ملک میں کورونا سے متعلق کیسز میں کمی دیکھنے کو نہیں مل رہی ہے۔

ملک کی دیگر ریاستوں کے علاوہ دارالحکومت دہلی میں بھی گذشتہ کچھ روز سے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اموات کی تعداد میں بھی تیزی آئی ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے دہلی کے جدید قبرستان کا جائزہ لیا اور کورونا سے مرنے والے افراد کے اعداد و شمار حاصل کیے جس سے یہ معلوم ہوا کہ گذشتہ کچھ روز سے روزانہ کورونا سے مرنے والوں کی لاشیں دفنانے کے لیے لائی جا رہی ہیں۔

گذشتہ ایک برس کے دوران دہلی کے جدید قبرستان میں نو سو تدفین عمل میں آ چکی ہے جبکہ گذشتہ 45 دنوں کے دوران پانچ جنازے ہی دہلی کے جدید قبرستان میں پہنچے تھے تاہم اب پھر سے کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی کے بعد گذشتہ چار دن میں ہی آٹھ افراد کی تدفین کی جا چکی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں دہلی کے جدید قبرستان میں مردوں کو دفنانے کے لیے جگہوں کی تنگی کی بھی خبر سامنے آئی تھی تاہم اب جب پھر سے کرونا اپنا قہر برسا رہا ہے تو انتظامیہ کو بھی اس سے خاصی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details