اردو

urdu

ETV Bharat / state

کئی ریاستیں کورونا وائرس سے اموات پر قابو پانے میں کامیاب

ملک میں کورونا کا قہر عروج پر ہے لیکن اس کے دوران راحت کی بات یہ ہے کہ تیز رفتار جانچ، وسیع پیمانے پر نگرانی اور متاثرہ افراد کے رابطوں کا جلد پتہ لگانے کے ساتھ بروقت علاج پر زور دیکر کئی ریاستیں ری کوری کی شرح بہتر بنانے اور وائرس سے ہونے والی اموات پر قابو پانے میں کامیاب رہی ہیں۔

کئی ریاستیں کورونا وائرس سے اموات پر قابو پانے میں کامیاب
کئی ریاستیں کورونا وائرس سے اموات پر قابو پانے میں کامیاب

By

Published : Aug 27, 2020, 12:53 PM IST

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کو ملک کی پہلی دس ریاستوں میں نوے فیصد کے ساتھ دہلی پہلے نمبر پر ہے۔ وائرس سے اموات کے معاملے میں آسام پہلے نمبر پر ہے، جو کل مریضوں کا صرف 0.27 فیصد ہے۔

ری کوری کے معاملے میں تمل ناڈو 85 اور بہار 83.80 فیصد کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ اموات کی شرح میں 0.42 فیصد کے ساتھ بہار کا تیسرا مقام ہے۔

کیرالہ 0.39 فیصد کے ساتھ وائرس سے اموات کے معاملے میں دوسرے مقام پر ہے۔

ری کوری والی پہلی دس ریاستوں میں دادر نگر حویلی-دمن و دیو (82.60)، ہریانہ (82.10)، گجرات (80.20)، راجستھان (79.30)، آسام (79.10)، مغربی بنگال (79.10) اور گوا 77.20 فیصد شامل ہیں۔

وائرس سے کم اموات والی پہلی دس ریاستوں میں اوڈیشہ (0.51)، تلنگانہ (0.70)، تریپورہ (0.87)، آندھراپردیش (0.93)، چھتیس گڑھ (0.95)، گوا (1.08) اور جھارکھنڈ 1.09 فیصد شامل ہیں۔

ملک میں آج ریکارڈ 75760 نئے معاملوں سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 33 لاکھ 10 ہزار 235 ہوگئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 1023 مریضوں کی موت ہوچکی ہے جس سے تعداد اموات 60472 ہوگئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details