اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی ایمس میں کو- ویکسین کا ٹرائل شروع

دارالحکومت دہلی میں 30 سالہ نوجوان پر کو- ویکسین کا ٹرائل شروع ہوگیا ہے۔ ساتھ ہی فیز ون ٹرائل میں 50 لوگوں کو لو ڈوز کو- ویکسین دی جائے گی۔

دہلی ایمس میں کوویکسین ٹرائل شروع
دہلی ایمس میں کوویکسین ٹرائل شروع

By

Published : Jul 25, 2020, 8:58 AM IST

کورونا وائرس کے بڑھتے انفیکشن کے درمیان اچھی بات یہ ہے کہ ہمارے ملک میں دیسی ویکسین کا انسانی ٹرائل بھی شروع ہوچکا ہے۔ جمعہ کے روز ملک کے سب سے بڑے اسپتال ایمس میں ویکسین کا فرسٹ ہیومن ٹرائل شروع کر دیا گیا ہے۔

دہلی ایمس میں کوویکسین ٹرائل شروع

اس کو- ویکسین کا پہلا ڈوز 30 سال کے نوجوان کو دی گئی ہے۔ اسی طرح فیز ون ٹرائل میں 50 افراد کو اس ویکسین کی کم ڈوز دی جائے گی۔ اس کے بعد ان لوگوں پر کوویکسین کے اثرات اور ضمنی اثرات کا مطالعہ کیا جائے گا۔

ایمس میں جاری اس ہیومن ٹرائل کے بارے میں کارڈیو ریڈیو ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر امریندر سنگھ نے کہا کہ جمعہ کے روز30 سال کے ایک نوجوان کوویکسین کاہیمون ٹرائل شروع کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت نے شمالی کوریا کو 10 لاکھ ڈالر کی طبی امداد بھیجی

ڈاکٹر امریندر سنگھ نے کہا کہ کورونا وباء بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اس وقت مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے بھارت تیسرے نمبر پر ہے۔ 13 لاکھ سے زائد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ ہر روز پچاس ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں، لیکن جس رفتار سے یہ بڑھ رہا ہے اس سے ایسا لگتا ہے کہ جلد ہی یہ امریکہ اور برازیل کو پیچھے چھوڑ کر پہلے نمبر پر آجائے گا، لیکن اس سے پہلے اسے پہلے نمبر پر بننے سے روکنا پڑے گا۔ اس کے لئے کوویکسین پرکام ہو رہا ہے۔

سب سے پہلے تو یہ دیکھا جائے گا کہ یہ کوویکسین انسانوں پر محفوظ ہے یا نہیں۔ مریضوں کے جسم میں ہونے والی ہر چھوٹی تبدیلی کا مطالعہ 28 دن تک کیا جائے گا۔ اس کے بعد اس سے جمع ہونے والا تمام ڈیٹا سیفٹی بورڈ کو بھیج دیا جائے گا۔ بورڈ فیصلہ کرے گا کہ فیز ون کامیاب ہے یا نہیں۔ اس کے بعد فیز 2 ہیومن ٹرائل ایک بار پھر شروع کی جائے گی۔ اس کے بعد آپ فیز 3 کی کامیابی کی طرف بڑھیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details