کورونا ویکسین پر دنیا بھر میں مطالعات جاری ہیں۔ امریکہ کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی ایک تحقیق میں بھارت بائیوٹیک کی کوویکیسن بہت کارآمد پائی گئی ہے۔
امریکہ کی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ 'انڈین میڈیکل آف ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی مدد سے بھارت بائیوٹیک کے ذریعہ تیار کردہ کوویکسین، کورونا وائرس کے الفا اور ڈیلٹا فارمیٹس کو موثر انداز میں بے اثر کرتی ہے۔
اعلیٰ امریکی صحت کے تحقیقی ادارے نے کہا ہے کہ 'اس کی مالی اعانت سے تیار کی جانے والی ایک منسلک دوائی نے انتہائی مؤثر کوویکسین کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ جو بھارت اور دیگر جگہوں پر تقریباً 2 کروڑ 50 لاکھ افراد کو لگائی جاچکی ہے۔