دہلی کی ایک عدالت نے ’ٹول کٹ‘ معاملہ میں افسر کارکن شانتنو مولوک کی عبوری ضمانت عرضی پر دہلی پولیس کا جواب طلب کیا۔ اڈیشنل سیشن جج دھرمیندر رانا متعلقہ عرضی پر جمعرات کو سماعت کریں گے۔
شانتنو کی عبوری ضمانت عرضی پر دہلی پولیس کا جواب طلب - ٹول کٹ
’ٹول کٹ‘ معاملہ میں شانتنو مولوک نے دہلی کی ایک عدالت میں عبوری ضمانت کےلیے عرضی داخل کی تھی جس پر سنوائی کے دوران عدالت نے پولیس کو اپنا موقف سامنے رکھنے کی ہدایت دی ہے۔
شانتنو کی عبوری ضمانت عرضی پر دہلی پولیس کا ردعمل طلب کیا
سماعت کے دوران نے عدالت نے یہ بھی نوٹس کیا کہ بمبئی ہائی کورٹ سے شانتنو کو 16 سے 26 فروری تک کے لئے ٹرانزٹ ضمانت ملی تھی۔
اس سے پہلے منگل کو عدالت نے ’ٹول کٹ‘ معاملہ میں بینگلورو کی ماحولیاتی کارکن دیشا روی کی ضمایت عرضی کو یہ کہتے ہوئے منظوری دے دی تھی کہ ان کے (محترمہ روی) کے خلاف مناسب ثبوت نہیں ہیں۔ عدالت نے محترمہ روی سے ایک لاکھ روپہ کی ضمانتی بانڈ اور دو اضافی مچلکے پیش کرنے کو بھی کہا تھا۔