دہلی فرقہ وارانہ تشدد میں ہلاک ہونے والے آئی بی افسر انکت شرما کے قتل کے الزام میں گرفتار شخص کو عدالت نے ضمانت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ملزم پر سنگین الزامات ہیں اس لیے اسے ضمانت نہیں دی جاسکتی۔
ایڈیشنل سیشن جج ونود یادو نے کہا کہ ملزم، ناظم کو عام آدمی پارٹی کے سابق کونسلر اور دہلی فسادات کے مبینہ ملزم طاہر حسین نے فساد کے لیے اکسایا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس شہریت ترمیمی قانون کے حامیوں اور مخالفین کے مابین ہونے والے تشدد کے بعد 24 فروری کو شمال مشرقی دہلی میں فسادات پھوٹ پڑے تھے جس میں کم از کم 53 افراد ہلاک اور 500 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔