اردو

urdu

ETV Bharat / state

Court Refuses Early Hearing in Qutub Minar: قُطب مینار معاملے میں فوری سماعت سے کورٹ کا انکار - قطب مینار کمپلیکس میں نماز ادا کرنے کی اجازت

قطب مینار کمپلیکس میں نماز ادا کرنے کی اجازت کی درخواست پر کورٹ نے فوری سماعت سے انکار کر دیا ہے۔ Court Refuses Early Hearing in Qutub Minar

قطب مینار
قطب مینار

By

Published : Jun 6, 2022, 2:11 PM IST

Updated : Jun 6, 2022, 4:53 PM IST

نئی دہلی:دہلی ہائی کورٹ نے قطب مینار احاطے میں واقع مسجد میں نماز پڑھنے پر پابندی کے محکمہ آثار قدیمہ (آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا) کے حکم کے خلاف دائر درخواست پر جلد سماعت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے وکیل نے ہائی کورٹ کو بتایا کہ وہاں کافی عرصے سے نماز پڑھی جا رہی ہے۔ اس کے باوجود اے ایس آئی نے 15 مئی کو اس پر پابندی لگا دی۔

وکیل نے اس درخواست پر جلد سماعت کا مطالبہ کیا تھا لیکن ہائی کورٹ نے فوری سماعت سے انکار کردیا۔ واضح رہے کہ دہلی کی ساکیت کورٹ نے قطب مینار کمپلیکس میں عبادت کی اجازت مانگنے والی عرضی پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ ساکیت کورٹ اس معاملے پر 9 جون کو فیصلہ سنانے والی ہے۔ Delhi High Court on Qutub Minar Case

Last Updated : Jun 6, 2022, 4:53 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details