نئی دہلی: ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے سابق صدر اور بی جے پی کے رکن پارلیمان برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف دہلی پولیس کی جانب سے دائر چارج شیٹ پر پیر کو راؤس ایونیو کورٹ نوٹس لے سکتا ہے۔ 15 جون کو دہلی پولیس نے برج بھوشن سنگھ کے خلاف درج جنسی استحصال کے معاملے میں عدالت میں چارج شیٹ داخل کی تھی۔
راؤس ایونیو کورٹ میں 22 جون کو سماعت کے دوران چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ (سی ایم ایم) مہیما رائے سنگھ نے چارج شیٹ کا نوٹس لینے کے لیے کیس کو ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں منتقل کیا۔ انہوں نے معاملہ اے سی ایم ایم ہرجیت سنگھ جسپال کو بھیج دیا تھا۔ راؤس ایونیو کورٹ میں واقع اے سی ایم ایم ہرجیت سنگھ جسپال کی عدالت برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف دائر چارج شیٹ پر آج نوٹس لے سکتی ہے۔ اس کے ساتھ پولیس کو فریقین کو چارج شیٹ فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی جا سکتی ہے۔ اس کے بعد کیس کی اگلی سماعت کی تاریخ طے کی جائے گی۔