اردو

urdu

ETV Bharat / state

جنسی زیادتی کے ملزم سے اہم سوال - urdu news

دہلی: سرکاری ملازم پر جنسی زیادتی کے تعلق سے سپریم کورٹ نے سماعت کے دوران ملزم سے اہم سوالات کئے۔

جنسی زیادتی کے ملزم سے عدالت نے پوچھا اہم سوال
جنسی زیادتی کے ملزم سے عدالت نے پوچھا اہم سوال

By

Published : Mar 1, 2021, 7:55 PM IST

اطلاع کے مطابق آج سپریم کورٹ نے جنسی زیادتی معاملے کی سماعت کے دوران ایک سرکاری ملازم سے اہم سوالات کیا کہ' کیا آپ متاثرہ سے شادی کے لئے تیار ہیں'؟

جس کے جواب میں پیر کے روز سپریم کورٹ کو بتایا گیا کہ' مذکورہ ملزم پہلے سے ہی شادی شدہ ہے، جس کے بعد سپریم کورٹ نے کہاکہ' اس تعلق سے متعلقہ عدالت میں ریگولر ضمانت کی درخواست دائر کریں'۔

مزید پڑھیں:

شاہ رخ کی ضمانت عرضی پر دہلی پولیس کو نوٹس

چیف جسٹس ایس اے بوبڈے کی سربراہی والی بنچ جس ملزم کی عرضی پر سماعت کررہی تھی وہ مہاراشٹر اسٹیٹ الیکٹرک پروڈکشن کمپنی لمیٹڈ میں ٹیکنیشن کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس معاملے میں ممبئی ہائی کورٹ میں گزشتہ 5 فروری کو پیشگی ضمانت منسوخ ہونے کے بعد عدالت عظمی سے اپیل یہ کی گئی تھی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details