قومی دارالحکومت دہلی میں آج صبح خطرناک سڑک حادثہ Road Accident In Delhi پیش آیا، حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ موقع پر ہی دو لوگوں کی موت Couple Died In Road Accident ہوگئی۔حادثہ کے بعد ٹریفک جام ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پولیس ٹیم پہنچ گئی ہے اور دونوں گاڑیوں کو سڑک سے ہٹانے کی کوشش کی۔
اطلاع کے مطابق دہلی کے آر کے پورم میں رنگ روڈ کے قریب آج صبح ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں دو لوگوں کی موت ہوگئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ بجری (گٹی) سے لدا ٹرک تیز رفتار سے آ رہا تھا اور بے قابو ہو کر گزرنے والی کار سے ٹکرا گیا۔