اتر پردیش کے میرٹھ میں اولمپک تمغہ جیتنے والوں کے اعزاز میں منعقد ایک پروگرام میں ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بیڈمنٹن کھلاڑی اور نوئیڈا کے ضلع مجسٹریٹ سہاس ایل وائی کو پانچ انکریمنٹ اور 4 کروڑ روپے کے نقد انعام کا اعلان کیا۔ یہ اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے، ملک میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی آئی اے ایس کو بیک وقت پانچ انکریمنٹ دیے گئے ہیں۔
پورے ملک میں آزادی کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب کسی آئی اے ایس افسر کو اس طرح ایک ساتھ پانچ انکریمنٹ ملے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ملک کے پہلے آئی اے ایس افسر ہیں جنہوں نے پیرا اولمپکس میں بیڈمنٹن میں چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔ ان کے لیے ارجن ایوارڈ کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گورنرس کو ماحولیات، ثقافت اور فطرت کا تحفظ کرنا چاہیے: نائیڈو