دارالحکومت دہلی کی آئی پی یونیورسٹی میں بی ایس سی نرسنگ کورس کی کاؤنسلنگ کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے، اس کورس میں داخلے کے لیے 21 دسمبر سے کاؤنسلنگ کا آغاز کیا جارہا ہے۔
حالانکہ بی ایس سی نرنسگ کورس کا یہ کاؤنسلنگ پروگرام آف لائن طرز پر اور دوارکا کیمپس میں منعقد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ بی ایس سی نرسنگ کورس میں داخلے کے لیے لکشمی بائی کالج آف نرسنگ میں 54، سینٹ اسٹیفین کالج آف نرسنگ میں 50، کال آف نرسنگ صفدر گنج اسپتال میں 50، کالج آف نرسنگ رام منوہر لوہیا اسپتال میں 50، کالج آف نرسنگ ہندو راؤ اسپتال میں 50 اور کالج آف نرسنگ کستوربا اسپتال میں 20 سیٹیں ہیں۔