اردو

urdu

ETV Bharat / state

ای ڈی ایم سی کے رگھوورپورہ وارڈ کارپوریشن کے کونسلر کورونا مثبت - مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن

دہلی میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اس سلسلے میں شاہدرہ ساوتھ زون کے ڈپٹی چیئرمین اور رگھوورپورہ وارڈ کے کارپوریٹر بھی کورونا مثبت پائے گئے۔

ای ڈی ایم سی کے رگھوورپورہ وارڈ کارپوریشن کے کونسلر کورونا مثبت
ای ڈی ایم سی کے رگھوورپورہ وارڈ کارپوریشن کے کونسلر کورونا مثبت

By

Published : Jun 28, 2020, 6:40 PM IST

مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن کے شاہدرہ ساوتھ زون کے ڈپٹی چیئرمین اور رگھوورپورہ وارڈ کے کارپوریشن کونسلر ، شیام سندر اگروال کو کورونا سے متاثر پائے گئے۔

وہیں جانچ رپورٹ میں کورونا مثبت آنے کے بعد وہ اسپتال میں داخل ہیں۔

واضح رہے کہ بخار کی شکایت کے بعد شیام سندر اگروال نے رگھوور پورہ علاقے میں قائم کیمپ میں کورونا ٹیسٹ کرایا تھا۔ شیام سندر اگروال کو تحقیقاتی رپورٹ آنے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جس کے بعد ان کی مثبت رپورٹ آئی ہے۔

غور طلب ہے کہ کورونا وبا کے آغاز کے بعد ہی شیام سندر اگروال اس علاقے میں بہت متحرک ہوگئے۔

انہوں نے علاقے میں ضرورت مندوں میں امدادی سامان تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ کورونا انفیکشن سے بچنے کے لئے جاری صفائی مہم میں بھی بڑھ چڑھ حصہ لیا ہے۔کئی بار وہ خود جراثیم کُش دواؤں کو چھڑکتے دیکھا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details