دہلی: دہلی کے آزاد پور سبزی منڈی میں بدعنوانی عروج پر ہے، انتظامیہ منڈی کے معاملات کو حل کرنے کے بجائے مزید پیچیدہ بنا رہی ہے۔
اس تعلق سے اے پی ایم سی کمیٹی کے ممبر انیل ملہوترا نے انتظامیہ پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے ”کہ آزاد پور سبزی منڈی میں ہر طرف بدعنوانی پھیلی ہوئی ہے ، لوگوں کو یہاں کام کرنا مشکل ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ”سیول ڈیفینس کے نام پر جو نوجوان بھرتی کئے گئے ہیں کھلے عام غنڈہ گردی کر رہے ہیں۔ یہاں آنے والے گاڑیوں کو 2 بجے تک سامان لانے اور لے جانے کی اجازت ہے لیکن اے پی ایم سی 11 بجے کے بعد سے ہی ایکشن شروع کر دیتی ہے اور گاڑیوں کو کرین سے اٹھوا لیتی ہے ۔