اردو

urdu

ETV Bharat / state

جسٹس گوتم کی تقرری کو چیلنج کرنے والی عرضی خارج

سپریم کورٹ نے الہ آباد ہائی کورٹ کے ایڈیشنل آر کے گوتم کی تقرری کو چیلنج کرنے والی عرضی جمعہ کو خارج کردی۔

جسٹس گوتم کی تقرری کو چیلنج کرنے والی عرضی خارج

By

Published : Jul 26, 2019, 3:38 PM IST

چیف جسٹس رنجن گگوئی اور جسٹس دیپک گپتا کی بینچ پروگریسو لائرس ایسوسی ایشن سول کورٹ کے وکیل وکاس سنگھ کی دلیلوں سے مطمئن نہیں ہوئی اور عرضی خارج کردی۔

اس سال کے آغاز میں یہ عرضی جسٹس اے کے سیکری کی بینچ سماعت کر رہی تھی لیکن ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد چیف جسٹس کی بینچ فہرست بند کر دی گئی تھی۔

جسٹس گوتم کی تقرری کو چیلنج کرنے والی عرضی خارج

درخواست دہندہ نے جسٹس گوتم کے خلاف غیر مناسب سلوک اوربدعنوانی کا الزام لگایا تھا۔ جسٹس گوتم 2015-16 میں میرٹھ کے ضلع جج تھے، اس وقت درخواست دہندہ نے الہ آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کے سامنے بدعنوانی کی شکایت کی تھی۔
اس وقت ان کے خلاف ویجی لینس انکوائری کرائی گئی تھی جس نے جسٹس گوتم کو کلین چٹ دی تھی۔
اسی درمیان جسٹس چندرچوڑ ترقی کرکے سپریم کورٹ کے جج بن گئے تھے۔

ویجی لینس انکوائری کو الہ آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا، لیکن درخواست دہندہ کو راحت نہیں ملی۔ اس معاملے کے بعد یہ معاملہ عدالت عظمی میں پہنچا۔
پھر سپریم کورٹ کالیجیم نےجسٹس گوتم کو الہ آباد ہائی کورٹ کا ایڈیشنل جج مقرر کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details