وزارت صحت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کا قہر ملک کے 29 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے اور اب اس کے 3577 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔ ان میں 65 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔
ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 3577، اموات 83 - لاک ڈاؤن
ملک کی مختلف ریاستوں سے دیر شام تک کورونا وائرس کے 675 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3577 پہنچ گئی ہے جبکہ مزید 15 اموات کے ساتھ ہلاکتوں کی تعداد 83 ہو چکی ہے۔
![ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 3577، اموات 83 coronavirus victims in the country are 3577, died 83](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-6676236-587-6676236-1586102899017.jpg)
ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 3577، اموات 83
کورونا وائرس سے پورے ملک میں اب تک 83 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 275 افراد صحت مند ہوچکے ہیں۔
ملک میں کورونا سے دہلی میں سب سے زیادہ 501 افراد متاثر ہیں اور سات افراد کی موت ہو چکی ہے۔ دوسرے مقام پر مہاراشٹر ہے جہاں 490 افراد متاثر ہیں اور 24 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ تیسرے مقام پر جنوبی ریاست تمل ناڈو ہے جہاں 485 افراد متاثر ہیں اور تین افراد کی موت ہو چکی ہے۔