اردو

urdu

ETV Bharat / state

کوروناوائرس سے صحتیاب ہونے کی شرح 38.73 فیصد - اعدادوشمار کو پار کرنے والا بھارت دنیا کا گیارواں

عالمی مہلک وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے، لیکن اب اس مرض سے صحتیاب ہونے کی شرح میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔

عالمی مہلک وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے، لیکن اب اس مرض سے صحتیاب ہونے کی شرح میں اضافہ درج کیا گیا ہے
عالمی مہلک وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے، لیکن اب اس مرض سے صحتیاب ہونے کی شرح میں اضافہ درج کیا گیا ہے

By

Published : May 20, 2020, 12:10 AM IST

ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) انفیکشن کے گزشتہ دو روز میں دس ہزار معاملے سامنے آنے کے ساتھ کل متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔

اس اعدادوشمار کو پار کرنے والا بھارت دنیا کا گیارواں ملک بن گیا، لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ متاثرین کے صحت مند ہونے کی شرح میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جو منگل کے روز بڑھ کر 38.73 فیصد ہوگئی۔

کورونا وائرس سے متاثرین کے صحت مند ہونے کی شرح گزشتہ روز 38.29 فیصد ہو تھی جبکہ اتوار کو یہ 37.51 فیصد تھی۔

راحت کی بات یہ ہے کہ متاثرین کے صحت مند ہونے کی شرح میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جو منگل کے روز بڑھ کر 38.73 فیصد ہوگئی

خیال رہے کہ اس سے پہلے بدھ کو یہ 32.82 فیصد اور گزشتہ منگل کو 31.73 فیصد تھی، جبکہ گزشتہ ایک ہفتے میں ریکوری کی شرح میں تقریباً چھ فیصد سے زائد کا اضافہ درج کیا گیا ہے، یہ شرح عالمی وبا سے برسرپیکار دنیا کے کئی ممالک کے مقابلے میں بہت بہتر ہے۔

راحت کی ایک اور بات یہ ہے کہ متاثرین کی شرح اموات منگل کے روز گزشتہ روز کی طرح 3.1 رہی، جبکہ اتوار کو یہ شرح اور اس سے پہلے جمعرات اور بدھ کو بھی اس کی شرح یہی تھی۔

ایسا مانا جارہا ہے کہ یہ شرح پہلے کے مقابلے میں مستحکم مانی جاسکتی ہے، اس سے پہلے یہ شرح کئی دنوں تک 3.1 فیصد پر مستحکم رہی تھی۔

عالمی مہلک وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے، لیکن اب اس مرض سے صحتیاب ہونے کی شرح میں اضافہ درج کیا گیا ہے

ملک میں گزشتہ دو روز میں کووڈ-19 کے دس ہزا ر معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہوگئی ہے، تاہم اس خطرناک وائرس سے تین ہزار سے زائد افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں فی الحال کورونا کے 58802 مثبت معاملے ہیں۔

وزارت صحت کی جانب سے منگل کو جاری اعداد و شمار کے مطابق 4970 نئے کیسزآنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 101139 تک پہنچ گئی ہے، اس سے ایک دن پہلے 5242 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔

ملک میں اس وائرس سے 134 اور لوگوں کی موت ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 3163 ہو گئی۔

انفیکشن کے بڑھتے معاملات کے باوجود ایک مثبت پہلو یہ بھی ہے کہ اس بیماری سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2350 لوگ صحتیاب ہوئے ہیں جس کے ساتھ ہی یہ تعداد 39174 ہوگئی ہے۔

بھارت اور دنیا کے دیگر ممالک کے اعدادوشمار کا موازنہ کیا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ دنیا کے دیگر ممالک میں جہاں فی لاکھ 4.1 لوگوں کی موت ہو رہی ہے وہیں ہمارے ملک میں یہ 0.2 ہے۔

ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں کورونا سے کل 311847 اموات ہوئی ہیں، اور فی لاکھ آبادی پر ہونے والی اموات کی اوسط تعداد 4.1 ہے، جبکہ دنیا کے مختلف ممالک میں کل اموات اور فی ایک لاکھ کی آبادی کی شرح اموات چونکانے والی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details