اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا متاثرین کے صحت یاب ہونے کی شرح میں اضافہ

قومی دارالحکومت کورونا وائرس کے معاملوں میں اضافہ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1118 نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1.36 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔

coronavirus recovery rate increasing in delhi
کورونا متاثرین کے صحت یاب ہونے کی شرح میں اضافہ

By

Published : Aug 1, 2020, 7:22 PM IST

تاہم راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کے صحت مند ہونے کی شرح 89 فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے۔
دہلی کی وزارت صحت کی طرف سے آج جاری بلیٹن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26 لوگوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 3989 ہوگئی ہے۔
دہلی کے لئے راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کے صحت مند ہونے کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

اس دوران 1201 لوگ نے کورونا پر فتح حاصل کی ہے جس کے بعد صحت مند ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 1201 ہوگئی ہے یعنی ری کوری کی شرح بڑھ کر 89.33 فیصڈ ہوگئی جو جمعہ کو 89.08 فیصد تھی۔
دہلی میں سرگرم معاملوں کی تعداد اب 10596 رہ گئی ہے جو جمعہ کو 10705 تھی۔
واضح رہے کہ پیر کو دہلی میں 20 جولائی کے بعد کورونا کے معاملے پھر سے ایک ہزار سے کم آئے۔

یہ بھی پڑھیے:عیدالاضحیٰ: بھارت، بنگلہ دیش فورسز کی ایک دوسرے کو مبارک باد

گذشتہ ماہ 20 جولائی2020 کو 54 دن بعد پہلی بار ایک ہزار سے کم 957 معاملے آئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details