قومی دارالحکومت دہلی میں ملک میں پھیلے مہلک کورونا وائرس کے انفیکشن کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر وزیراعظم کے پرنسپل سکریٹری پی کے مشرا نے آج ایک اجلاس میں صورتحال سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا، اور وزارت داخلہ سے تمام ریاستوں کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کو کہا ہے۔
تمام وزارتوں سے کانفرنسیز اور بین الاقوامی اجلاس کے انعقاد سے قبل وزارت صحت سے مشورہ کرنے کو کہا گیا ہے۔
اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ کورونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریاستوں کے ساتھ مشترکہ طور پر پورے ملک کے لیے ایک پالیسی بنائی جائے۔
اس چیلنج سے نمٹنے کی مہم میں کمیونٹیز اور بلدیاتی اداروں کے ساتھ ساتھ نجی شعبے کو بھی شامل کرنے کے امکانات کی تلاش پر زور دیا گیا۔