اردو

urdu

ETV Bharat / state

دنیا بھر میں کورونا سے 2.41 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر - 2.41 کروڑ کو عبور کرچکی ہے

عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور یہ تعداد 2.41 کروڑ کو عبور کر چکی ہے اور اس کی وجہ سے اب تک آٹھ لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے 2.41 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ، 8.25 لاکھ افراد ہلاک
دنیا بھر میں کورونا سے 2.41 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ، 8.25 لاکھ افراد ہلاک

By

Published : Aug 27, 2020, 2:04 PM IST

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا نے 24176836 افراد کو متاثر کیا ہے اور دنیا بھر میں 825696 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 58 لاکھ سے تجاوز کر کے 5821819 ہوچکی ہے اور اب تک 179708 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

برازیل دنیا میں کورونا سے دوسرا سب سے زیادہ متاثر ملک ہے، یہاں اب تک 3717156 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 117665 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

جمعرات کی صبح ہندوستان میں وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ریکارڈ 75760 نئے معاملے سامنے آنے سے ملک میں کورونا کے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 3310235 ہوگئی ہے۔ اسی دوران 1023 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد بڑھ کر 60472 ہوگئی ہے۔ ملک میں صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 2523771 ہوگئی ہے۔ کورونا کے فعال معاملے تیزی سے بڑھ کر 725991 ہوگئے ہیں۔

روس کووڈ ۔ 19 انفیکشن کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہے اور یہاں اب تک تقریباً 968297 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 16638 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں کورونا کی وبا پھیلنے کا سلسلہ بدستور بڑھتا جارہا ہے جس کی وجہ سے وہ کورونا انفیکشن کے معاملے میں پانچویں نمبر پر ہے۔ اب تک 615701 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 13502 افراد لقمۂ اجل بن چکے ہیں۔ دوسری طرف پیرو انفیکشن کے معاملے میں میکسیکو کو پیچھے چھوڑ گیا ہے اور متاثرہ کورونا کی تعداد چھ لاکھ سے تجاوز کر کے 607382 ہوگئی ہے اور اس وائرس کی وجہ سے مرنے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 28001 ہوگئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details