وزارت نے جمعہ کو یہ اطلاع دی کہ کورونا انفکشن کے علاج کے کلینیکل مینجمنٹ پروٹوکال کو اپ ڈیٹ کرکے ڈیکسامیتھاسن کے استعمال کومنظوری دی گئی ہے۔یہ تبدیلی ماہرین کی رائے شماری اور علاج میں اس کے فوائد کے مناسب شواہد ملنے پر کی گئی ہے۔اس سے قبل 13جون کو پروٹوکال اپڈیٹ ہواتھا۔
کورونا: سنگین معاملوں میں ہوسکتا ہے 'ڈیکسامیتھاسن‘ کا استعمال - کووڈ-19
کووڈ-19 کے انفکشن کے علاج سے متعلق روزبروز بڑھتے معاملے کے ساتھ اقدامات کرتے ہوئے مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود نے انفکشن کے ہلکے اور زیادہ سنگین معاملوں میں میتھلپریڈینیسولون کے متبادل کے طور پر ڈیکسامیتھاسن کے استعمال کو ہری جھنڈی دے دی ہے۔
ڈیکسامیتھاسن ایک’اسٹیرائڈ‘ہے اور اس کا استعمال قوت مدافعت اور سوزش سے متعلق مسائل میں کیا جاتا ہے۔ریکوری کلینک ٹرائل میں کووڈ-19 کے داخل مریضوں کو یہ دوا دی گئی۔اس ٹرائل میں یہ پایا گیا کہ سنگین بیمار کو اس سے فائدہ پہنچتا ہے اور ونٹیلیٹر پر مریضوں کی شرح اموات ایک تہائی اورآکسیجن تھراپی کے مریضوں کی شرح اموات تقریباً 20 فیصد کم ہوگئی۔یہ دوا ضروری ادویات کی قومی فہرست(این ایل ای ایم)کوحصہ ہے اور آسانی سے دستیاب ہے۔
مرکزی صحت سکریٹری پریتی سودن نے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیراقتدارصوبوں کو اڈاپشن پروٹوکال کی جانکاری دے دی ہے تاکہ اس کی دستیابی کو یقینی بنانے کی تیاری کی جاسکے اور کورونا متاثرین پر سرکاری طور سے اس کا استعمال ہوسکے۔