دہلی میں جمعرات کو زیر علاج معاملے 1051 تک پہنچ گئے۔ دارالحکومت میں صحت یاب ہونے والے لوگوں کی تعداد میں کمی ہونے سے زیر علاج معاملوں میں یہ اضافہ درج کیا گیا ہے۔
دہلی کے محکمہ صحت کی جانب سے آج جاری بلیٹن کے مطابق اس مدت میں 142 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی کل تعداد 6,36,529 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 135 اور مریضوں کے صحت یاب ہونے سے کورونا سے ٹھیک ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھکر 6,24,592 ہوگئی۔
دارالحکومت میں مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح آج بھی 98.12 فیصد پر مستحکم رہی۔