نئی دہلی:بھارت کی تین ریاستوں میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے کئیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔کورونا کے سب سے زیادہ نئے کیس کرناٹک میں (18) اور دہلی (چار) میں آئے ہیں۔Coronavirus Cases Surge In Three States In India
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے ہفتہ کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 219.93 کروڑ سے زیادہ ویکسین دی گئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 75 ایکٹو کیسز میں کمی کے بعد ان کی تعداد کم ہو کر 4597 ہو گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 251 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اسی عرصے میں 325 افراد اس انفیکشن سے نجات حاصل کرچکے ہیں جن کل تعداد 4,41,37,942 ہو گئی ہے۔ ملک میں صحت یابی کی شرح 98.80 فیصد ہے۔ اسی عرصے میں کورونا وبا کے انفیکشن سے ایک مریض کی جان جانے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,30,627 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیس کی شرح 0.1 فیصد ہے اور موت کی شرح 1.19 فیصد ہے۔
قومی راجدھانی میں کورونا انفیکشن کے چار فعال کیسوں میں اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد 31 ہو گئی ہے۔ اس بیماری سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 19,80,432 ہوگئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 26,518 ہو گئی ہے۔