مرکزی وزارت صحت نے کہا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 873 ہوگئی ہے، اب تک 78 افراد صحتیاب ہوئے ہیں، وہیں 19 افراد کورونا وائرس سے ہلاک بھی ہوئے ہیں۔
بھارت میں کورونا وائرس کے 873 کیسز - اور79 افراد صحتیاب
ملک میں کورونا وائرس سے اب تک 19 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 873 ہو گئی ہے۔ صحتیاب ہونے اور ہسپتال سے ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد 78ہے۔
بھارت میں اب تک 834 افراد متاثر، 19 افراد ہلاک
مہاراشٹر کے وزارت صحت کے مطابق ریاست میں کورونا کے 6 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جن میں سے 5 ممبئی اور ایک ناگپور سے ہے، مہاراشٹر میں کورونا متاثرین کی تعداد 159 ہوگئی ہے۔
مہاراشٹر میں 4 افراد ہلاک، گجرات میں 3، کرناٹک میں 2 جب کہ مدھیہ پردیش، تمل ناڈو، بہار، پنجاب، دہلی، مغربی بنگال، جموں وکشمیر اور ہماچل پردیش میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔
Last Updated : Mar 28, 2020, 3:10 PM IST