اردو

urdu

ETV Bharat / state

ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز دولاکھ سے کم - دہلی نیوز

ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 13،823 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ 95 ہزار ہوگئی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز دولاکھ سے کم
ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز دولاکھ سے کم

By

Published : Jan 20, 2021, 6:41 PM IST

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کی لگاتار سست پڑتی رفتار کے ساتھ اب ایکٹیو کیسز دو لاکھ سے نیچے آگئی ہیں، جبکہ نئے کیسز کے مقابلے میں صحت مند افراد کی تعداد میں اضافوں کا سلسلہ جاری ہے۔

بدھ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 13،823 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ 95 ہزار ہوگئی ہے۔

اسی عرصے کے دوران 16،988 مریض شفایاب بھی ہو ئے ہیں جس سے صحت مند مریضوں کی تعداد ایک کروڑ دو لاکھ 45 ہزار 741 اور فعال کیسز 3327 سے گھٹ کر 1،97،201 رہ گئی ہے۔ وہیں 162 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 52 ہزار 718 ہوگئی۔

ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 96.70 فیصد جبکہ فعال کیسز کی شرح 1.86 اور اموات کی شرح اب بھی 1.44 فیصد ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details