اردو

urdu

ETV Bharat / state

ملک میں لگاتار دوسرے دن کورونا کے ایکٹیو کیسز میں اضافہ - ملک میں لگاتار دوسری دن کورونا کےایکٹیو کیسز میں اضافہ

ملک میں کورونا کے فعال کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے ایک بار پھر ایکٹیو کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور اس کی شرح 1.26 فیصد رہی۔

Coronavirus active cases have increased in country
ملک میں لگاتار دوسری دن کورونا کےایکٹیو کیسز میں اضافہ

By

Published : Feb 15, 2021, 2:46 AM IST

Updated : Feb 15, 2021, 6:59 AM IST

گذشتہ دو روز سے ملک میں کورونا کے فعال کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہےگذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نئے کیسز کی تعداد ایک بار پھر بڑھ کر 12 ہزار سے زیادہ ہوگئی اور اسی عرصے میں صحت مند ہونے والوں کی تعداد 11،106 رہی ، جس کی وجہ سے ایک بار پھر ایکٹیو کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور اس کی شرح 1.26 فیصد رہی۔


دریں اثنا ، ملک میں اب تک 79 لاکھ 67 ہزار 647 افراد کو کوڈ 19 کی ویکسینیشن کی جا چکی ہے۔


اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12،194 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثر ین کی تعداد ایک کروڑ نو لاکھ چار ہزار 940 ہوگئی ۔ اسی عرصے کے دوران 11،106 مریض صحتمند ہوئے ، اور یہ تعداد ایک کروڑ چھ لاکھ 11 ہزار 731 ہوگئی ۔ وہیں ملک میں فعال کیسز 996 سے بڑھ کر 1،37،567 ہو گئے۔ اسی عرصے کے دوران 92 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار 642 ہوگئی ہے۔


ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 97.31 فیصد ، فعال کیسز کی شرح 1.26 فیصد اور اموات کی شرح 1.43 فیصد ہے۔

Last Updated : Feb 15, 2021, 6:59 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details