اردو

urdu

ETV Bharat / state

ملک میں کورونا کا قہر، ایک دن میں 78 ہزار سے زیادہ معاملے - بھارت میں روزانہ سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جب ایک دن میں 77266 کیس رپورٹ ہوئے تھے

حکومت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے ریکارڈ 78،761 نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 35،42،734 ہوگئی ہے۔ کورونا انفیکشن کی تعداد میں یہ اضافہ دنیا کے کسی بھی ملک میں ایک دن میں سب سے زیادہ ہے۔

Record 78,761 new cases of corona infection in the last 24 hours
ملک میں کورونا کا قہر، ایک دن میں 78 ہزار سے زیادہ معاملے

By

Published : Aug 30, 2020, 4:55 PM IST

ملک میں کورونا کی وبا رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پہلی بار انفیکشن کے 78 ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 35.42 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے، حالانکہ راحت کی بات یہ ہے کہ صحت مند افراد کی تعداد میں بھی بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے 21.60 فیصد فعال معاملے باقی رہ گئے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے ریکارڈ 78،761 نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 35،42،734 ہوگئی ہے۔ کورونا انفیکشن کی تعداد میں یہ اضافہ دنیا کے کسی بھی ملک میں ایک دن میں سب سے زیادہ ہے۔ اس سے قبل امریکہ میں، 25 جولائی کو 78427 کیس رپورٹ ہوئے تھے جبکہ 27 اگست کو بھارت میں روزانہ سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جب ایک دن میں 77266 کیس رپورٹ ہوئے تھے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، 64،935 مریض صحت مند ہونے کے بعد ٹھیک ہونے والوں کی تعداد بڑھکر 27،13،934 ہوگئی ہے۔ فعال معاملات کی تعداد 12،878 سے بڑھ کر 7،65،302 ہوگئی ہے کیونکہ انفیکشن کے نئے معاملات ٹھیک ہونے والوں سے زیادہ ہیں۔

ملک کی صرف 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ہی اس عرصے کے دوران مریضوں کی تعداد کو کم کیا ہے اور اس عرصے کے دوران 948 افراد کی ہلاکت کے سبب اموات کی تعداد 63،498 ہوگئی ہے۔ ملک میں سرگرم معاملوں کی تعداد 21.60 فیصد ہے اور ملک میں صحت یابی کی شرح 76.61 فیصد ہے جبکہ موت کی شرح 1.79 فیصد ہے۔

کورونا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں فعال معاملوں کی تعداد 4،417 کے اضافے سے 1،85،467 ہوگئی اور 328 اموات کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 24،103 ہوگئی۔ اس مدت کے دوران، 11،541 افراد انفیکشن سے ٹھیک ہوگئے، جس سے صحت مند افراد کی تعداد 5،54،711 ہوگئی۔ ملک میں سب سے زیادہ فعال معاملات اسی ریاست میں ہیں۔

آندھرا پردیش میں مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1،490 ہوگئی، فعال معاملات بڑھ کر 97،681 ہو گئے۔ ریاست میں اب تک 3،796 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، جبکہ مجموعی طور پر 3،12،687 افراد اس سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔

جنوبی ریاست کرناٹک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مریضوں کی تعداد میں 99 کا اضافہ ہوا ہے اور اب اس میں 86،465 فعال معاملے ہیں۔ ریاست میں اموات کی تعداد 5،483 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 2،35،128 افراد بازیاب ہوچکے ہیں۔

جنوبی ریاست تمل ناڈو میں فعال معاملوں کی تعداد 52،726 تک پہنچ چکی ہے اور 7،137 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ وہیں، ریاست میں 3،55،727 افراد انفیکشن سے ٹھیک ہوئے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں بھی اس عرصے کے دوران 709 مریضوں کا اضافہ ہوا ہے، جس میں اس وبا کی وجہ سے 53،360 فعال معاملے اور 3،356 اموات ہوئیں جبکہ 1،62،741 مریض ٹھیک ہوگئے۔

تلنگانہ میں کورونا کے 31،284 فعال معاملے موجود ہیں اور 818 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 90،988 افراد اس وبا سے بازیاب ہوئے ہیں۔

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے 26،349 فعال معاملے موجود ہیں اور 3126 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جبکہ اب تک 1،27،644 افراد بازیاب ہوئے ہیں۔

اوڈیشہ میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 26،736 ہوچکی ہے اور 470 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اس وبا سے ٹھیک ہونے والے افراد کی تعداد 70،714 ہوگئی ہے۔

کیرالہ میں فعال معاملوں کی تعداد 23،342 ہوگئی ہے اور 280 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ صحت مند افراد کی تعداد بڑھ کر 48،079 ہوگئی ہے۔

بہار میں 17،670 فعال معاملے ہیں۔ ریاست میں 561 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 1،14،772 افراد بھی اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

'طلبہ کھلونا نہیں،امتحان پرگفتگو چاہتے تھے'

گجرات میں 15،109 فعال معاملے ہیں اور 2989 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 75،636 افراد بھی اس مرض سے بازیاب ہوئے ہیں۔

اس کے بعد پنجاب میں فعال معاملوں کی تعداد 15،409 ہوگئی ہے اور انفیکشن سے ٹھیک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 34،091 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 1348 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

قومی دارالحکومت دہلی میں 490 تک فعال معاملے سامنے آنے سے یہ تعداد بڑھ کر 14،040 ہوگئی ہے۔ وہیں، انفیکشن کی وجہ سے اموات کی تعداد 4404 ہوگئی ہے اور اب تک 1،52،922 مریض ٹھیک ہوچکے ہیں ۔

ابھی تک کورونا کی وبا سے مدھیہ پردیش میں 1345، راجستھان میں 1030، جموں و کشمیر میں 685، ہریانہ میں 670، جھارکھنڈ میں 397، آسام میں 289، چھتیس گڑھ میں 262، اتراکھنڈ میں 250، پدوچیری میں 211، گوا میں 178، تریپورہ میں 98، چنڈی گڑھ میں 45، انڈمان اور نکوبار جزیروں میں 44، ہماچل پردیش میں 34، لداخ میں 32، منی پور میں 28، میگھالیہ میں 10، ناگالینڈ میں نو، اروناچل پردیش میں پانچ، سکم میں تین اور دادر نگر حویلی اور دمن دیو میں دو افراد کی موت ہوگئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details