دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 923 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تقریباً سات ماہ میں سب سے زیادہ ہے۔ اس سے پہلے 30 مئی کو کووڈ-19 کے 946 معاملے سامنے آئے تھے۔ اس دوران سب سے زیادہ راحت کی بات یہ ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ-19 کی وجہ سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔دارالحکومت میں کورونا کے انفیکشن کی شرح بھی بڑھ کر 1.29 فیصد ہو گئی ہے جو کہ گزشتہ سات ماہ میں سب سے زیادہ ہے۔ اس سے پہلے 28 مئی کو انفیکشن کی شرح58.1 فیصد تھی۔ اس کے علاوہ فعال مریضوں کی تعداد Number of Active Patients دو ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ تقریباً ساڑھے چھ ماہ کے بعد فعال مریضوں کی تعداد 2191 ہو گئی ہے۔ اس سے قبل 19 جون کو فعال مریضوں کی تعداد 2372 تھی۔ دارالحکومت دہلی میں کورونا متاثرین کی تعداد Number of Corona Victims بڑھ کر 14 لاکھ 45 ہزار 102 ہو گئی ہے۔
Corona Cases in Delhi: دہلی میں کورونا کا قہر، ایک دن میں900 سے زیادہ کیسز - دہلی کی خبریں
قومی دارالحکومت دہلی National Capital Delhi میں کورونا وائرس نے ایک مرتبہ پھر اپنا جال تیزی سے پھیلانا شروع کردیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کووڈ -19 کے کیسز 900 کو پار کر گئے ہیں۔ کووڈ-19 کے اعداد و شمار میں ایک دن میں 86 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ انفیکشن کی شرح Infection Rate ایک فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔
دہلی میں کورونا کا قہر