مالےَ: مالدیپ میں ہفتہ کو کورونا وائرس (کووڈ -19) وبا کے معاملے بڑھ کر 1591 ہو گئے۔
ہیدر پروٹیکشن ایجنسی (ایچ پو اے) کے اعداد و شمار کے مطابق ہفتہ کو مقامی وقت کے مطابق 330 بجے تک مالدیپ کے 13، بنگلہ دیش کے 29 اور بھارت کے دو معاملے سمیت کل 44 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی۔
دریں اثنا، مقامی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایچ پی اے نے اس وقت کووڈ -19 گروپوں کی نگرانی والے جزائر کے سفر پرسے پابندیوں کو ہٹا لیا ہے۔
اقتصادی سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دینے کے درمیان گریٹر مالے دارالحکومت علاقہ میں 15 اپریل سے لاگو لاک ڈاؤن کو دو ہفتے کے لئے بڑھا دیا گیا ہے۔ مالدیپ میں کورونا وائرس سے پانچ لوگوں کی اب تک موت ہوئی ہے اور 242 لوگ صحت یاب ہو چکے ہیں۔